آپریشن ہوا کہ اٹھنے بیٹھنے سے تکلیف ہو تو کیا قرآن پڑھانے پر ہدیہ پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: آپریشن ہوا کہ اٹھنے بیٹھنے سے تکلیف ہو تو کیا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: اگر کوئی شخص رکوع وسجود دونوں پر قادرنہ ہو یا صرف سجدے پر قادر نہ ہو تو اس صورت میں  مریض کرسی پر یا زمین  پر  بیٹھ کر بھی نماز پڑھ سکتا ہے بلکہ اس کے لئے افضل بیٹھ کر پڑھنا ہے اوراس کے لئے زمین پر بیٹھ کرنماز پڑھنا مستحب ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ زمین پر جس طرح آسانی ہو بیٹھ کر  نماز پڑھے اور اگر زمین پر بیٹھنے میں مشکل ہو  تو کرسی یااِسٹول یا تخت وغیرہ پر پاؤں  لٹکاکر بیٹھ سکتے ہیں  مگر بلا وجہ ٹیک لگانے سے پھر بھی احتراز کیا جائے۔

چونکہ بیٹھ کرنماز پڑھنے کی صورت میں رکوع و سجود کا اشارہ کرنا ہوگا تو  سجدے کے اشارہ میں  رکوع سے زیادہ سر جھکانا ضروری ہے، اس بات کا بھی خیال رکھا جائے ورنہ نماز نہ ہوگی۔

(دعوت اسلامی)

فجر کی جماعت کھڑی ہوتوسنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے