سوال: کوئی شخص آٹے کی چکی پر آٹا پسوانے گیاجب آٹا پس گیا اور جب رقم دینے کی باری آئی تو اس کے پاس رقم نہیں ہے تو کیا وہ پیسے کی جگہ اسی آٹے میں سے آٹا کٹوا سکتا ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر پہلے سے اس آٹے میں سے دینا صراحتا یا دلالتا طے نہیں تو اس آٹے میں سے اس کی اجرت کے مطابق آٹا دینے میں حرج نہیں۔