سوال: آنکھ سے پانی نکلتا ہے تو اس کا وضو کے حوالے سے کیا حکم ہے ؟
جواب: آنکھ سے پانی اگر بیماری کی وجہ سے نکلتاہو تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اگر بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ ہوا ،ٹھنڈک ،یا کسی چیز کے آنکھ میں پڑ جانے کی وجہ سے نکلتا ہے تو یہ پانی بیماری کی وجہ سے نکلنے والا نہیں اور اس پانی سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔