آج کی حدیث / aj ki hadeeth

آج کی حدیث

 

Hadith of the day
🔰تکبّر سے بچو اور عاجزی اِختیار کرو!

           عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّﷺ اَنَّهٗ خَطَبَهُمْ فَقَالَ: اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اَوْحٰى اِلَیَّ اَنْ تَوَاضَعُوْا حَتّٰى لَا يَفْخَرَ اَحَدٌ عَلٰى اَحَدٍ.

(سنن ابنِ ماجہ:رقم الحدیث4179،حکمِ حدیث صحیح)

ترجمہ:
            حضرت سیّدنا عیاض بن حمار رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا: بے شک اللّٰہ عزّوجل نے مجھ پر وحی نازل فرمائی ہے کہ تم (سب لوگ) عاجزی وانکساری اِختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی (بھی چیز) پر فخر نہ کرے۔

تخریج:
(سنن ابن ماجه: كتاب الزهد، باب البراءة من الكبر والتواضع، رقم الحدیث 4179، سنن ابی داؤد: كتاب الادب، باب فی التواضع، رقم الحدیث 4895)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے