سوال: گیارہویں میں لوگ 11چراغ چلاتے ہیں ،اور کڑا پہنتے ہیں یہ کیسا ہے؟
جواب:گیارہوں میں چراغ جلانا،اگرروشنی حاصل کرنے کے لیے یاجس طرح بارہویں پرچراغاں کیاجاتاہے اس طرزپرہوتوکوئی حرج نہیں اوراگریہ مقصودنہ ہوبلکہ گھرمیں جیسے ایک کونے میں رکھ کرجلادئیے جاتے ہیں،یہ ممنوع ہے۔اورجہاں تک مردوں کے کڑاپہننے کاسوال ہے تومردوں کاکسی بھی دھات کا کڑا پہننا شرعاً جائز نہیں خواہ یہ کڑا گیارہویں کے نام پر ہو یا کسی اور نام پر ۔