کیا اللہ جنت میں اپنے ہاتھوں سے شراب پلائے گا

سوال: اللہ جنت میں اپنے ہاتھوں سے شراب پلائے گا،جب کے اللہ ہر عیب سے پاک ہے تو جنت میں  اپنے ہاتھوں  سے شراب کیسے پلائے گا؟

یہ  عقیدہ رکھنا صحیح ہے؟

جواب: آپ نے سوال میں  جو یہ کہاہے کہ” اللہ تعالیٰ  اپنے ہاتھ سے پلائے گا "اس بارے کوئی روایت تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملی۔

جہاں تک شراب کے بارے سوال ہےتوجنت کی شراب دنیا کی سی نہیں جس میں بدبُواورکڑواہٹ اورنشہ ہوتاہے اورپینے والے بے عقل ہوجاتے ہیں،آپے سے باہر ہو کربیہودہ بکتے ہیں، وہ پاک شراب اِن سب باتوں سے پاک و منزَّہ ہے۔

لہذا اس شراب کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرنے میں کوئی عیب نہیں  کہ عیب تو تب ہوتا کہ جب دنیاوی شراب مراد ہوتی اور یہاں دنیاوی شراب مراد نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے