سوال: نماز میں قراءت کرتے ہوئے آیت سجدہ آجائے تو اسی وقت سجدہ کریں گے یا نماز سے فارغ ہو کر سجدہ کریں گے؟
جواب: نماز میں قراءت کرتے ہوئے آیت سجدہ آجائے تو اسی وقت سجدہ کرنا واجب ہے ،اس میں تین آیت سے زیادہ تاخیر کرنا گناہ ہے ،البتہ اگر آیت سجدہ سورت کے آخر میں واقع ہے مثلاً انشقت ،تو سورت پوری کر کےسجدہ کرنے میں حرج نہیں ۔