سوال: نمازوں کی سنتوں کی جگہ قضائے عمری پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:نمازوں کی سنتوں کی جگہ قضائے عمری پڑھنے سے اگر آپ کی یہ مراد ہے کہ سنتیں چھوڑ کر قضائے عمری پڑھی جائے توایسا ہرگز نہ کیا جائے ،بلکہ سنتیں بھی پڑھی جائیں اور قضائے عمری بھی پڑھی جائے ۔ |
البتہ نوافل کی جگہ قضا نماز پڑھنا چاہے تو اس میں حرج نہیں ۔