سوال: سڑک سے سو روپے ملے ہیں ان کیا کریں ؟
جواب:سڑک سے ملنے والی رقم کی حیثیت لقطے کی ہےاور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ نیت ہو کہ مالک کو تلاش کر کے اسے دوں گا تو اٹھانا مستحب ہے،اگر یہ اندیشہ ہو کہ خود رکھ لوں گا تو چھوڑ دینا بہتر ہےاوراگرظن غالب ہو کہ مالک کو نہیں دوں گا بلکہ خود رکھ لوں گا تو اٹھانا ناجائز ہے۔اورجس چیز کواٹھا لیا ہواس کی اتنی دیر تک تشہیر کی جائے کہ مالک مل جائے اور چیزاسے دے دی جائے اور جب ظن غالب ہو جائے کہ اب مالک نہیں ملے گا تو اسے صدقہ کر دیا جائے, پھر بالفرض اگر دینے کے بعد مالک آجائے تو مالک کو اختیار ہوگا کہ صدقہ کو جائز کردے یا نہ کرے ،اگر جائز کر دیا ثواب پائیگا اور جائز نہ کیا تو اگر وہ چیزموجود ہے اپنی چیز لے لے اور ہلاک ہو گئی تو تاوان لے گا ۔یہ اختیار ہے کہ چیز اٹھانے والے سے تاوان لے یاجس فقیر کو دی تھی اس سے لے ، جس سے بھی لے گا وہ دوسرے سے رجوع نہیں کرسکتا ۔