سوال: زمین خریدی تو رکھنے کے لئے لیکن بعد میں بیچنے کی نیت کر لی تو کیااس زمین پر زکوٰ ۃ لازم ہے؟
جواب:صورت مسئولہ میں اس زمین پر زکوٰۃ لازم نہیں ،کیونکہ یہ مال تجارت نہیں ،کسی چیز کے مال تجارت ہونے کے لئے چیز کے خریدتے وقت اس کو بیچنے کی نیت ہوناضروری ہے ،بعد میں بیچنے کی نیت کر لینے سے وہ مال ،مال تجارت نہیں ہوگا۔