سوال: پاؤں میں شوگر کے مرض کی وجہ سے زخم ہے داکٹر کہتے کہ اب اسے اگر تھوڑا سابھی پانی لگا تو پاؤں کاٹنا پڑے گا تو کیاانہیں غسل ونماز معاف ہے؟
جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر پاؤں پر پانی بہانے سے مرض کے بڑھ جانے کاظن غالب ہے تو پاؤں پر مسح کر لیا جائے اور اگر مسح کرنا نقصان دیتا ہے لیکن اگر دوا یا پٹی کےاوپر سے پانی بہاتے ہیں تو نقصان نہیں، تو پانی یا دوا کے اوپر سے پانی بہائے اور اگر اس سے بھی نقصان ہوگا تو پٹی وغیرہ کے اوپر سے مسح کر لے اور اگر پٹی پر سے مسح کرنا بھی نقصان دیتا ہے تو اتنی جگہ خالی چھوڑ کر بقیہ حصہ پر پانی بہائے اور نماز پڑھےاس کی نماز درست ہو گی اور یہ بھی یاد رہے کہ اس وجہ سے غسل ،و ضو اور نماز ہر گز معاف نہ ہوگی ۔