سوال: رمضان میں پڑھے گئے قرآن پاک کا ایصال ثواب کسی کو کر سکتے ہیں ؟
جواب:قرآن پاک پڑھ کر ایصال ثواب کرنا شرعاً جائز ہے،اور قرآن پاک پڑھ کر اس کا ثواب پہنچانے کے لئے شرعاً کوئی مہینہ ،وقت مقرر نہیں ،جب بھی بندہ چاہے قرآن پاک پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتا ہے۔