سوال: بینک میں اتنی رقم ہو کہ جو نصاب کو پہنچے یا اتنی پراپرٹی ہو کہ جو نصاب کو پہنچے ،لیکن ہاتھ میں رقم نہ ہو زکوٰ ۃ دینے کے لئے تو کیا کرے؟
جواب:بینک میں موجود رقم پر زکوۃ لازم ہو گئی ہے تو اس رقم پر جتنی زکوۃ لازم ہے اتنی نکلوا کر زکوۃ میں ادا کر دی جائے ،اورایسی پراپرٹی جوبیچنے کی نیت سے خریدی مال تجارت میں سے ہے اس پر زکوۃ لازم ہونے کے بعد اگر پاس رقم نہیں کہ جس سے اس پراپرٹی کی زکوۃ ادا کی جاسکے توحکم یہ ہے کہ اسے بیچ کریاقرض لے کرزکوۃ ادا کی جائے ۔